ڈی جی خان میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار شہید
ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کوٹ مبارک کے علاقے میں پیش آیا، لادی گینگ کے ارکان کی موجودگی پرپولیس نےکارروائی کی تھی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔
حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔