نواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے،منظور وسان

0 127

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی،ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی

پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجےمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.