ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کا دہشتگرد ہلاک

0 71

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک کردیا گیا جبکہ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد کمانڈر بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.