عام انتخابات میں شکست، جہانگیر ترین کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

0 102

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان نے کہاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.