پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں،وزیراعظم

0 111

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس میںکہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے۔

انتخابات کے انعقاد میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے ایک مہینہ لگا تھا لیکن ہمارے یہاں پہلے ڈھائی گھنٹے میں ایک پروجیکشن بنا دی گئی۔

ملک بھر میں 90 ہزار سے پولنگ اسٹیشنز تھے اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر جگہ موجود تھی، 36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے۔

پاکستان کے پاس الیکشن کے تین چار تجربے آچکے ہیں، پاکستان بہت مستحکم اور ذمہ دار ملک ہے، پرامن احتجاج سیاسی لوگوں کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انارکی پھیلانے کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی اور نہ ہم دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.