نو منتخب ایم این اے اور 6 آزاد ارکان پنجاب اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

0 85

لاہور میں این اے92 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے ایم این اے اور 6 آزاد ایم پی ایز نے مریم نواز سے ملاقات کی،آزاد حیثیت میں جیتنے والے ارکان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رشیداکبرنوانی، آزاد ایم پی اے احمدنواز نوانی، عامر شاہانی، راناعبدالمنان، اکبر اور اصغرحیات ہراج شامل تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہمارے لیے اقتدار نہیں، ملک اورعوام کی خدمت اہم ہے، پنجاب کی عوام نےہمیں مینڈیٹ دیا،ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے، وطن پر جان بھی قربان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.