نومنتخب رکن صہیب بھرت نے ندیم افضل چن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0 106

’نہ چن نہ اینج نہیں‘ کے بیان سے مشہور ہونے والے صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ن لیگی رکن صہیب بھرت نے ندیم افضل چن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسترد شدہ قرار دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹیاں بدلتے ہیں اور ضمیر بیچتے ہیں، جن کی کینڈا میں رہائش ہے، عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

ندیم افضل چن اسی حلقے سے 2013 میں ایک لاکھ ووٹوں سے ہارے تھے، جو اس وقت ملک بھر میں ریکارڈ تھا، 2018 میں بھی ندیم افضل چن کو اسی حلقے سے ہرایا، اب بھی مختار بھرت نے ندیم افضل چن کو شکست دی ہے۔

آر او کے دفتر میں ندیم افضل چن نے سب امیدواروں کے سامنے مختار بھرت کو مبارکباد دی تھی، ندیم افضل چن اپنی شکست تسلیم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.