رات کے اندھیرے میں انتخابی نتائج کی تبدیلی، جمہوریت پر حملہ ہے،پی ٹی آئی

0 101

غیر ملکی میڈيا کو بریفنگ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یاسمین راشد، ریحانہ ڈار اور شعیب شاہین سمیت متعدد امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام کی رائے کو روندا گیا، عوام نے تمام انتخابی نشان یاد رکھے اور ووٹ کاسٹ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق جیتنے والے امیدوار، فارم 47 میں ہراديے گئے، دھاندلی کا سارا ڈیٹا موجود ہے، تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا کہ جیسے نوشین افتخار کو ڈسکہ میں انصاف دیا گيا ویسے ہی ان کا فیصلہ کیا جائے، وہ دوبارہ الیکشن کیلئے بھی تیار ہيں۔

غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کراچی میں مینڈیٹ چھینے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 19 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ بھی کیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کراچی میں 2018 سے بھی زیادہ ووٹ ملے، متحدہ تو پانچویں نمبر پر تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.