الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سے الیکشن کی شفافیت اور ساکھ متاثر ہوئی: پاکستان بار کونسل

0 80

پاکستان بارکونسل نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بارکونسل نے ایک بیان میں کہا ہےکہ انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات سے الیکشن کی شفافیت اور ساکھ متاثر ہوئی ہے، سیاسی جماعتیں الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن پر متفق ہوں۔

پاکستان بارکونسل نے مزید کہا کہ پاکستان کے استحکام اور جمہوری عمل پر عوام کے اعتماد کے لیے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.