مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، صیہونی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار

0 151

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 130 دنوں سے جاری صیہونی جارحیت سے اب تک 30 ہزار کے قریب فلسطینیوں سمیت کئی ماہرین تعلیم اور سائنسدان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تاہم اس سب کے باوجود صیہونی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے معاہدے کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں، تمام مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ7 اکتوبر کے حملے کے بعد ایسی ریاست کو کیسے تسلیم کرسکتےہیں؟ حماس کے مطالبات تبدیل ہونے تک جنگ بندی پربات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

دوسری جانب حماس نے غزہ میں امداد کی فراہمی تک صیہونی حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کردیا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان میں شہریوں پر صیہونی حکومت کے حملے ہوئے ہیں، اس حوالے سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے صیہونی حکومت اب ہمارے شہریوں کے خون بہانے کی قیمت ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.