علی محمد خان کا ’ایکس‘ کی بندش کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

0 102

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں کیونکہ یہ آمریت قابل قبول نہیں ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.