پنجاب اسمبلی کے مزید 2 نومنتخب آزاد ارکان ن لیگ میں شامل ہو گئے

0 92

پنجاب اسمبلی کے مزید 2 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

پی پی 180قصور سے کامیاب آزاد امیدواراحسن رضا اور پی پی 128جھنگ سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر اورنامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے ن لیگ میں ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آزاد ارکان کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔ ترقی، تعمیر،عوام کی خوش حالی کی روایت کونئےجذبےسے آگے بڑھائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اورعوام کوریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیارکرلی ہے،انتشارختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لےجاناچاہتےہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.