آپریشنل وجوہات پر اسلام آباد سے شیڈول 15 پروازیں منسوخ

0 89

اسلام آباد ائیرپورٹ سے منگل کو شیڈول 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی دو پروازیں، نجی ائیر لائن کی دو پروازیں، اسلام آباد کوئٹہ، اسلام آباد گلگت، اسکردو، ریاض اور کابل کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ کراچی دبئی، جدہ، لاہور، ملتان اور جدہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

کوئٹہ کراچی اور جدہ پشاورکی پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں جب کہ جدہ لاہور کی پرواز فنی خرابی پر ریاض اتاری گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.