گیلے آئی فون کو سکھانے کیلئے چاولوں میں نہ رکھیں، ایپل کی تنبیہ

0 230

اگر آپ بھی اپنے آئی فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے چاولوں کے تھیلے میں ڈال کر سکھاتے ہیں تو اب سے ایپل کی تنبیہ پرایسا کرنا چھوڑ دیجیے۔

کچھ لوگوں میں یہ گماں پایا جاتا ہے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں تاہم اب ایپل نے اپنے صارفین کو ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ ڈالیں، ایسا کرنے سے چاول کے چھوٹے ذرات آئی فون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایپل کے نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغیر پکے ہوئے چاول آئی فون کو خشک کرنے میں مؤثر نہیں ہیں، آئی فون صارفین فون گیلا ہوجانے کی صورت کیا کریں؟

ایپل نے اپنے صارفین کو دیے گئے مشورے میں بتایا کہ اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے کنیکٹر کی طرف سے نیچے رکھ کر آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے رکھ دیں، اگر فون مکمل طور پر خشک ہوجائے تو چارج کرلیں بصورت دیگر ایک دن کیلئے فون کو اسی حالت میں خشک ہونے دیں۔

اگر آپ کا فون بالکل کام نہیں کر رہا تو اسے فوراً بند کر دیں اور کوئی بٹن نہ دبائیں، اسے اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ خشک ہوگیاہے۔

ایپل کے مطابق صارفین آئی فون کو external heat source یا compressed air کے ذریعے خشک نہ کریں، آئی فون کےکنیکٹر میں روئی یا ٹشو ڈال کر سکھانے کی کوشش نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.