گورنر سندھ کے حوالے سے ن لیگ نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرادی

0 129

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان گورنر سندھ کے لیے جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا جس پر مسلم لیگ ن نے یقین دہانی کروا دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹسوری کا نام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب، اسلام آباد سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی کو کھانے کی دعوت بھی دی گئی، اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے میں شرکت کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.