چین نے صیہونی جبر کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا’ناقابل تسخیر حق‘ قرار دیدیا

0 153

عالمی عدالت انصاف میں چین نے صیہونی جبر کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا ناقابل تسخیر حق قرار دیدیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی سرزمین پر 57 سالہ صیہونی قبضے کے خلاف سماعت کے دوران چینی قانونی مشیر نے کہا فلسطینی عوام کی غیر ملکی جبر کے خلاف مزاحمت ایک "ناقابلِ تسخیر حق” ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے موقع پر چین اور جاپان نے صیہونی حکومت اور فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

سماعت کے دوران آئرلینڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ صیہونی حکومت فلسطینی سرزمین پر دہائیوں سے قبضہ جما کر عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطین سے متعلق سماعت کے دوران ایران کا کہنا تھا کہ آئی سی جے کا فیصلہ ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.