ساجد علی نقوی کے نواسے کے انتقال پر شیخ ہادی حسین ناصری کی تعزیت

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

0 256

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ھادی حسین ناصری نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد نقوی کے نواسے اور علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھتیجے، علامہ سید علی رضا نقوی کے فرزند سید احمد رضا نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی

اس موقع پر شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ خداوند متعال مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ دنیا میں اولاد کو انسان کے لیے بہترین نعمت قرار دیا جاتا ہے، جو اللہ کی طرف سے اسے ملتی ہے اور اولاد کا دکھ کسی بھی بڑے امتحان سے کم نہیں ہوتا خداوند قدوس مرحوم کے والدین کی اس دکھ کی گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.