عمر ایوب میرے باس نہیں ، شیر افضل مروت نے پارٹی کا شوکاز مسترد کر دیا

0 103

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی طرف سے ملے شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا۔

شیر افضل نے کہاکہ میں ورکرز کا پسندیدہ ہوں، اس لیے پارٹی کے کچھ لوگ مجھ سے ناخوش ہیں، عمر ایوب میرے باس نہیں، پارٹی میں میرے باس صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، وہ جو کہیں گے وہ کروں گا۔

میں نے کسی کو نااہل نہیں کہا، صرف اتنا کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کے چوری ہونے پر جو احتجاج ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی،اس بیان پر ان کو پارٹی کی جانب سے شوکاز جاری کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.