ہر 5 سال بعد نیا لاڈلا آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے،لیاقت بلوچ

0 106

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے 2024 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ اورانجنیئرڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلا زیر اور نیا لاڈلا آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے، نوازشریف، آصف زرداری اور ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں۔

عوام کیلئے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا مشکل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.