حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

0 130

نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 190 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کے بعد ڈیزل آئل کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر ہوگئی۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رکھی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.