اقوام متحدہ کا غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

0 161

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دے دیا۔

امداد کے منتظر فلسطینیوں کی اموات پر فرانس اور اسپین نے بھی شدید مذمت کی اور فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ حملے کا کوئی جواز دیا جاسکتا ہے۔

ادھر صیہونی حملے کے ردعمل میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنےکی دھمکی دی اور کہا کہ مذاکرات نہتے اور لاچار فلسطینی قوم کے خون سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے جنوب مغربی علاقے الرشیداسٹریٹ پر موجود امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر لڑاکا ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 104 فلسطینی شہید اور 760 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.