وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکج سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، سب کو بلاتفریق رمضان پیکج ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کوبھی رمضان پیکج جانا چاہیے، تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ بھی کروں گی، افسران نے وال چاکنگ ختم کرانی ہے، الیکشن بینرز ہٹوانے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے، صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکیں اور محلے صاف ہونے چاہیے اور صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ چیک کراؤں گی کوئی سڑک،محلہ،گاؤں ایسا نہ رہےجو صاف نہ ہو۔