سندھ ،سیلاب زدہ علاقوں میں 106 اسکولوں کی تعمیرکی تقریب، امریکی سفیر کی شرکت

0 54

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی حکومت کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر کیے گئے 106 اسکولوں سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امریکی امداد سے 106 اسکولوں کی تعمیر پر تقریباً16 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

دنبہ گوٹھ ہائی اسکول میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پروگرام کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا اور جدید تعلیم تک پہنچ اور تعلیمی اصلاحات کا جال پورے پاکستان میں پھیلانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی بنیادی تعلیم ہر بچے کے لیے کامیابی کی ایک سیڑھی کی طرح ہے۔

تقریب میں سابق وزیرِ تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ اور سیکرٹری سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ میں سال 2010 اور 2011 کے سیلاب نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کردیا تھا جس کے پیش نظر سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام تشکیل دیا گیا۔

اس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تاحال 80 ہزار سے زائد طالب علموں کو جدید اور ماحول دوست اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

یہ اسکول نہ صرف 2022 کے سیلاب میں محفوظ رہے بلکہ سیلاب سے متاثرہ ملحقہ آبادیوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی خدمات فراہم کیں اور والدین و مقامی آبادیوں کے لوگوں کیساتھ مصروف عمل رہنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کا کام بھی کام انجام دیا۔

اس پروگرام نے اسکولوں کی تعمیر کے علاوہ مقامی لوگوں کو مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کے ساتھ اسکول منیجمنٹ کے جدید ماڈلز کو متعارف کریا جبکہ کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے راہ ہموار کی جسے اب دوسرے صوبوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.