خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے کا کیس، عدالت کی مجرم کو قید کی سزا

0 101

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو میٹروول میں خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کی تھی اور خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس جا میں رکھا تھا۔

ملزم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا،عدالت نے مجرم کو 4 ماہ 10 دن قید کی سزا سنائی اور مجرم پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.