نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

0 107

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار ہو گئی ہے، فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔

نئی کابینہ کی فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اورعاقب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست کے تحت ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان بھی نئی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

کابینہ ارکان کی فہرست میں فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل ہیں، کابینہ ارکان کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ کی حتمی تشکیل عمل میں لائی جائے گی،نئی کابینہ سے متعلق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ سے متعلق پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.