خیبر پختونخوا، بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے اب تک 17 افراد جاں بحق

0 114

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 گھروں کو جزوی اور 21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ادھر مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اس وقت پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 25 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.