محمود اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، صدارت کیلئے ووٹ مانگ لیا

0 111

صدارتی انتخاب میں سنی اتحادکونسل کے امیدوار و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانافضل الرحمان سے حمایت مانگ لی۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کے ساتھ صدر کیلئے ووٹ مانگ لیا۔

محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے لہٰذا امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی مدمقابل ہوں گے۔

9 مارچ کو صدارتی انتخاب کیلئے ملکی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.