کے پی حکومت وفاق سے تعلقات رکھے گی، چیئرمین پی ٹی آئی

0 109

پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈر پور کی قیادت میں خیبر پختونخواہ کی پی ٹی آئی کی حکومت وفاقی حکومت سے تعلقات کار رکھے گی۔

محاذ آرائی پر مبنی پالیسی اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،فیڈریشن کے حصے کے طور پر اور پاکستان کے عوام کی بہتری کےلیے کے پی حکومت وفاقی حکومت سے تعلقات کار قائم رکھے گی۔

سیاسی معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن حکومت اور ریاست کے معاملات پر پاکستان کے عوام کا فائدہ مقدم ہوگا اور کے پی حکومت تمام متعلقہ معاملات پر تعاون کرےگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کیا ہوگی اور کے پی کی حکومت ایس آئی ایف سی کے حوالے سے کیا پالیسی اختیار کرے گی جو کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے تخلیق کیا تھا اور اس میں فوجی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی اور اس کی حکومت لازماکونسل کو مانے گی اور جب ضرورت ہوگی تعاون بھی کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.