کراچی سے دوحہ پہنچی پرواز کو حماد ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی

0 101

کراچی سے آج صبح دوحہ پہنچی قطر ائیر کی پرواز کو حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 605 کو دوحہ میں پہلی کوشش میں لینڈنگ میں ناکامی ہوئی۔

ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر بوئنگ 787 طیارہ گو اراؤنڈ پر چلا گیا، پائلٹ نے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سمندر پر 15 منٹ تک چکر لگائے اور بعد ازاں اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 20 منٹ بعد بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ نے طیارے کو گھیر لیا تاہم صورتحال معمول پر رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.