پنجاب کابینہ 1روز میں حلف اٹھائے گی، رانا ثناکو مشیر قانون بنائے جانے کا امکان

0 77

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا لیے جائیں گے اور آئندہ1 روز میں صوبائی کابینہ کے حلف اٹھائےجانے کا امکان ہے۔

مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز ، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔

سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں وفاق میں لیے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، اس کے علاوہ پرویز رشید کو معاون خصوصی بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.