نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے، خواجہ آصف

0 77

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے۔

ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں، عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز شریف کے نعرے لگاتے تھے مگر آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائيڈ لائن ہیں۔

نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیزکا بھی امکان ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت دی جائے، وہ 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.