پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

0 76

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے بتایا کہ میر دوستن ڈومکی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انہیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام نے عبدالشکور غیبیزئی کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ ہے اور انہیں ٹکٹ منگل کو جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سےسینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.