سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

0 138

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی عائد کی گئی ہے، سرکاری ڈاکٹروں کوبیرون ملک کانفرنسز اور سیمینارکیلئے چھٹی نہیں ملے گی۔

حکام نے بتایا کہ فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھاکہ وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جب کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.