مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات ہونگی

0 135

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جارہی ہے جب کہ عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔

کاظم پیرزادہ کواریگیشن، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کی وزارت دی جائے گی۔

عاشق کرمانی کو زراعت، خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات اور سہیل بھرت کو مواصلات کی وزارت دی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.