خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا پلان تیار کرلیا

0 100

صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے نجی نیوز چینل کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے رمضان پیکج سے صوبے کے 6 لاکھ 37 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

ہر خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیک دیے جائيں گے، پیکج کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور رمضان پیکج کا اعلان کریں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، صحت کارڈ کیلئے انشورنس کمپنی کو فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی مد میں انشورنس کمپنی کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ماہانہ 5 ارب روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.