رفح میں فوجی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن صیہونی حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے: بائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر صیہونی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن صیہونی حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
جو بائیڈن نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو صیہونی حکومت کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا معصوم جانوں کو نظرانداز کرنا صیہونی حکومت کی مدد کرنے کے بجائے اس کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ رفح میں صیہونی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن صیہونی حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، صیہونی حکومت کا دفاع اب بھی بہت اہم ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ماہ رمضان میں جنگ بندی کے لیے اب بھی پُر امید ہیں۔