صیہونی حکومت نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

0 154

صیہونی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔

صیہونی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اردن کی جانب سے صیہونی پابندی کی مذمت کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ صیہونی حکومت کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صورتحال کو دھماکےکی طرف دھکیلےگی، صیہونی حکومت کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔

اردن کا کہنا ہےکہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلےکی صیہونی پابندی کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج فلسطین سمیت عرب ممالک میں یکم رمضان 1445 ہجری ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.