برطانیہ میں پولیس نے 34 میتیں تحویل میں لے لیں، خاتون و مرد گرفتار

0 124

برطانیہ میں ایک مرد اور ایک عورت کو قانونی طور پر اور مہذب طریقے سے آخری رسوم انجام نہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہمبرسائیڈ پولیس نے ہَل فیونرل پارلر سے 34 میتیں بھی ہٹادی ہیں۔

یہ گرفتاریاں میتوں کی دیکھ بھال اور انہیں محفوظ رکھنے سے متعلق طریق کار پر عمل نہ کیے جانے سے متعلق شکایات کے سامنے آنے پر کی گئی ہیں۔

ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ مرد اور 23 سالہ عورت پر دھوکا دہی سے غلط نمائندگی اور پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تین فیونرل پارلرز کی چَین کے لیگیسی انڈیپیندنٹ فیونرل ڈائریکٹرز کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔

34 میتوں کو لیگیسی کی ہسل روڈ برانچ سے شہر کے مردہ خانے منتقل کردی گئیں تاکہ ان کی رسمی شناخت کی جاسکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.