رجب طیب اردوان کا صدر زرداری کو فون،عہدہ سنبھالنے پر مبار کباد

0 111

ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک ،ترکیے صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ترکیے کے عوام کو رمضان کی مبار کباد دی۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے رجب طیب اردوان کو جلد پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.