پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلےکی طرف بڑھنےکیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہباز شریف

0 77

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلےکی طرف بڑھنےکے لیے تیار ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔

انہوں نےچینی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے، پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔

سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتےکا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلےکا مقصد تکنیکی ترقی اور زراعت کا فروغ ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل سرخ فیتےکا خاتمہ کرے گی، یہ منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرےگی، پاکستان ٹیکسٹائل اور اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے۔

پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں،پاکستان، چین متحد ہوکر ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے، صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں۔

پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ عظیم کامیابی کا نمونہ ہے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے۔

پاکستان درآمدی ایندھن کی لاگت کم کرنے اور ٹرانسپورٹ سسٹم برقی بنانے پرکام کر رہا ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان چین اور دیگر ممالک سےصاف توانائی کی ٹیکنالوجی حاصل کرنےکا منصوبہ رکھتا ہے، چین دوسرا گھر ہے، چین کا دوبارہ دورہ کرنےکا منتظر ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.