آصفہ بھٹو نے این اے207 میں ضمنی الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

0 104

پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد ان کی خالی کی گئی نشست حلقہ این اے 207 شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے الیکشن لڑنے کے لیےکاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے ہیں، حلقے میں ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہوگا۔

آصف علی زرداری نے 8 فروری کے الیکشن میں اس حلقے سے آزاد امیدوار شیر محمد رند کو شکست دےکر کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.