پی پی 32 ضمنی انتخاب، پرویز الٰہی کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

0 116

درخواست میں موقف دیا ہے کہ آر او پی پی 32 آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دے۔

آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں، آر او کے دفتر محاصرہ کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الٰہی اور انکی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن دفتر پہنچی تھیں لیکن آر او کی عدم موجودگی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.