احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف 462 ارب روپےکرپشن ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا

0 108

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کراچی کے ذریعے ریفرنس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوائیں۔

عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوادیا، جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے وہ ضمانت پر رہیں گے۔

متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسرکے نوٹس کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے،عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی ختم کردی۔

ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال کرنے والے دو افراد کو گواہ نہیں بنایا گیا، ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کا ریفرنس میں ذکر نہیں۔

ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

ملزمان کے خلاف 8 سال تک ریفرنس زیر سماعت رہا ہے، دائر ریفرنس حتمی مراحل میں تھا، ریفرنس میں نامزد ڈاکٹر عاصم سمیت تمام ملزمان ضمانت پر رہا تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.