پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعد مسقط سےکراچی پہنچ گیا

0 71

پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی، اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.