پی ٹی آئی پی نے شرائط مانیں، جلد بازی نہ کرتے تو مخصوص نشستیں مل جاتیں،رہنما پی ٹی آئی

0 108

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مذاکراتی ٹیم کے رکن معظم بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پی پارلیمنٹیرینز نے ہماری ساری شرائط مانیں، ہم جلد بازی نہ کرتے تو مخصوص نشستیں بھی مل جاتیں۔

پی ٹی آئی پی سے کہا چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ ہمیں دیا جائے اور ایگزیکٹو کونسل میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہو گی۔

مذاکرات پر عمل درآمد ہوا جس کے بعد پرویزخٹک نے استعفیٰ دے دیا، اس کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین اکھٹی ہوئیں اور استعفے دے دیے۔

ذراصبرکرلیاجاتاتوپارلیمنٹیرینز پارٹی بھی اپنے ہاتھ میں ہوتی، صبر کیا جاتا تو مخصوص نشستیں بھی ہمیں مل جاتیں، مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری وکیل رہنما قاضی انور پر ڈال دی

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے شرائط مانیں بلکہ کھلے دل سے مانیں، بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد پراتفاق کی بات کی، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور اور حبیب اورکزئی کے ساتھ مشاورت ہوئی۔

شاداب جعفری اور حامد خان نے مشاورت کی اورپارلیمنٹیرینز سے مذاکرات کو آگے بڑھایا، جلد بازی نہ کی جاتی تو نتیجہ اس سب کے برعکس ہوتا جس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ان کا شکریہ لیکن وہ پارلیمانی پارٹی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.