صدارتی تمغہ امتیاز،ایڈیٹرز کونسل کی جانب سے فاروق عادل کوخراج تحسین
راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کیجانب سے ڈاکٹر فاروق عادل کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پرخراج تحسین، راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹر ز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی ، جنرل سیکریٹری نیئر سرحدی اور نائب صدر ہارون عادل نے معروف دانشور، ادیب و مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر فاروق عادل کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ ڈاکٹر فاروق عادل کی بہترین خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کے اعزاز میں تمغہ امتیاز سے نوازنے پر صدرمملکت آصف علی زرداری کے مشکورہیں ۔
مشترکہ بیان میں ایڈیٹرز کونسل کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عادل کی شعبہ صحافت میں خدمات اور اعلی کارکردگی کی پوری صحافتی کمیونٹی معترف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عادل سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں اب تک متعدد خبر رساں اداروں‘ ٹی وی چینل اور اخبارات میں کام کر چکےہیں‘ ان دنوں پی ٹی وی پر حالات حاضرہ کے پروگرام میں تجزیہ کار ہیں قومی اخبارات کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کی جانب سے ڈاکٹر فاروق عادل کے اعزاز میں جلد تقریب کا انعقادبھی کیا جائے گا۔