کراچی میں شام 5 بجے سے افطار تک شہریوں کے چالان نہ کرنےکی ہدایت

0 82

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرےگا، ٹریفک رواں رکھا جائے۔

انہوں نےکہا ہےکہ شہری باآسانی اپنے گھروں پر افطار کرسکیں، فیملی کے ساتھ موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔

ون وے کی خلاف ورزی پر فوکس کریں، اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں،کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے، سڑک پر ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ روکی جائے۔

آفیسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے، افسران و اہلکار اکٹھےکھڑے نہیں ہوں گے، شارع فیصل پر فاسٹ لین کی پابندی کو یقینی بنائیں، شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنےکی ہدایت کریں۔

گاڑیوں کی لفٹنگ کا مخصوص ٹائم مقرر کیا جائے، گاڑیاں صرف ڈبل پارکنگ یا غیرقانونی پارکنگ پر اٹھائی جائیں گی،بدتمیزی یا جھگڑا کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.