بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات،کپتانی سے متعلق بھی گفتگو

0 109

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتانی کے لیے نام تجویز کیے جانےکے بعد بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ورلڈ کپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز کی تیاری پرگفتگو کی گئی، بابر اعظم سے پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکپتان سے متعلق تجاویز اور سفارشات کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی، سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوبھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کا نام محسن نقوی کو بھیجا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.