کے پی حکومت کا مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

0 105

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے وکلا کے خصوصی پینل میں سلمان اکرم راجا، حامد خان اور فیصل صدیقی شامل ہیں، اس حوالے سے رٹ پیٹیشن بھی تیار کردی گئی ہے جو دو دن بعد دائر کی جائےگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف نہیں لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق آج صوبائی کابینہ کی مشاورت ہوگی، ہوسکتا ہے کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر بھی عدالت سے رجوع کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.