لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

0 112

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکی۔

متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، رول7 اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو۔

محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.